• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا فواد چوہدری سے رابطہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر قیادت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے فواد چوہدری سے موجودہ قیادت پر تنقید نہ کرنے کی درخواست کی۔

فواد چوہدری سے  پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کی ملکی سیاسی صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ پالیسی کے تحت بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا بانی پی ٹی آئی کو جلد رہا کرنا، عوامی مینڈیٹ واپس دلانا ہے۔

قومی خبریں سے مزید