• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں 4 جولائی کے عام انتخابات کیلئے پولنگ صبح 7 سے رات 10 بجے تک ہوگی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ میں عام انتخابات 4 جولائی کو ہونے جا رہے ہیں۔ قبل از وقت ہونے والے ان انتخابات کے لیے پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 سے رات 10 بجے تک ہوگی۔

انگلینڈ، شمالی آئر لینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز پر مشتمل برطانیہ کی کل آبادی تقریباً 67 ملین ہے، برطانیہ کو 650 حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سے کسی بھی جماعت کو ہاؤس آف کامنز میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے کم از کم 50 فیصد یعنی 326 نشستیں جیتنا لازم ہے۔

عام انتخابات میں حکمراں کنزرویٹو پارٹی اور لیبر پارٹی کو ووٹوں کا سب سے زیادہ حصہ ملنے کی توقع ہے۔

کنزرویٹو پارٹی کی قیادت بھارتی نژاد برطانوی وزیراعظم رشی سونک کر رہے ہیں جن کی عمر 44 سال ہے۔ دوسری جانب حریف جماعت لیبر پارٹی کے رہنما سر کیر اسٹارمر مدمقابل ہیں، جن کی عمر 61 سال ہے۔

22 مئی کو وزیراعظم کے قبل از وقت انتخابات کے اعلان اور شاہ چارلس سوم سے پارلیمان تحلیل کرنے کا کہنے کے بعد 30 مئی کو برطانوی ایوانِ زیریں تحلیل کردیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید