• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 728 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے مالی سال کے دوسرے دن 100 انڈیکس میں 728 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس اضافے کے بعد 79 ہزار 552 پوائنٹس پر بند ہوا، آج انڈیکس کی بلند ترین سطح 79 ہزار 740 رہی۔

واضح رہے کہ نئے مالی سال کے ابتدائی دو روز میں 100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھا ہے۔ 

حصص بازار میں آج 41 کروڑ 31 لاکھ شیئرز کے سودے 16 ارب 59 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 84 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 517 ارب روپے ہے۔

واضح رہے کہ دو دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 142 ارب روپے بڑھی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید