• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی اے سی کیلئے حکومت کا اپوزیشن سے رابطہ


وفاقی حکومت نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی سربراہی کےلیے اپوزیشن سے رابطہ کرلیا۔

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے چیئرمین پی اے سی کےلیے 4 نام مانگ لیے ہیں۔

طارق فضل چوہدری نے اس بارے میں عمر ایوب کو خط لکھا ہے،جس میں چیئرمین پی اے سی کےلیے سینئر اور تجربے کار لوگوں نام مانگے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا کہ باہمی رضامندی سے دیے گئے ناموں میں سے چیئرمین پی اے سی کا انتخاب کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید