• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: عیدالفطر کے پیش نظر سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا

راولپنڈی پولیس نے عیدالفطر کے پیش نظر سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق 700 سے زائد مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، عیدالفطر 5000 سے زائد اہلکار و افسران ڈیوٹی انجام دیں گے۔

سی پی او راولپنڈی کے مطابق عید پر ٹریفک کی روانی کےلیے 600 ٹریفک پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، ون ویلنگ کی روک تھام کےلیے خصوصی پکٹس قائم گئی ہیں۔

سی پی او کے مطابق چاند رات پر شر پسند اور جرائم پیشہ عناصر کی روک تھام کے لئے 30 خصوصی پکٹس قائم ہیں، خصوصی پکٹس پر 400 سے زائد افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

عوامی مقامات، پارکس اور قبرستانوں پر بھی600 سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے، ایلیٹ، ڈولفن فورس، لیڈیز پولیس اور محافظ اسکواڈ بھی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔

سی پی او راولپنڈی کے مطابق چاند رات اور عیدالفطر پر خصوصی اسکواڈ گشت پر مامور ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید