• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی شکست کے ذمہ دار بولرز ہیں، بیٹنگ کوچ


پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کی شکست کا ذمے دار بولرز کو قرار دیدیا۔

محمد یوسف نے پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر سلمان آغا اور عرفان نیازی کا نام لئے بغیر کہا کہ دونوں بولرز مہنگے ثابت ہوئے، بولرز کو اتنے رنز نہیں دینا چاہیے تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا دوسرے ون ڈے سے قبل پانچویں بولر کی ضرورت ہے یا نہیں، آل راؤنڈر کو کھلانا ہے یا ایک مکمل بولر کو پلیئنگ الیون میں رکھنا ہے۔

بیٹنگ کوچ ٹیم کی سلیکشن سے متعلق سوال بھی ٹال گئے اور کہا کہ اس وقت ٹیم سلیکشن سے متعلق بات کرنا مناسب نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بولرز کے اضافی 43 رنز بھی شکست کا باعث بنے، ہدف 240 یا 260 تک ہوتا تو اچھا رہتا۔

محمد یوسف نےیہ بھی کہا کہ سلمان آغا اور بابر اعظم کی بیٹنگ سے پاکستان اچھی پوزیشن میں آگیا تھا لیکن ایک ہی اوور میں دو وکٹیں گریں، سلمان آغا کے ساتھ وکٹ پر کوئی رک نہ سکا اور میچ ہاتھ سے نکل گیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید