آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کے وینیوز کا جائزہ لینے کےلیے آئی سی سی منیجر ایونٹس کرسچن چیکیٹا نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) عہدیداران کے ہمراہ دورہ کیا۔
ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے آئی سی سی منیجر اینوٹس کو تمام سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریف کیا۔ پی سی بی کے ایونٹ سے متعلقہ دیگر شعبوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔
قذافی اسٹیڈیم ایل سی سی اے گراؤنڈ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سہولیات کا جائزہ لیا گیا، میچز اور پریکٹس میچز کےلیے پچز اور دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
آئی سی سی منیجر ایونٹ کو میڈیا اور براڈ کاسٹ سہولیات کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا
خیال رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ویمن ورلڈکپ کوالیفائر 9 اپریل سے لاہور میں شروع ہو رہا ہے۔