• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیٹ ویو، ہلاکتوں پر ایم کیو ایم کی تشویش،طبی کیمپ لگانے کا مطالبہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین صوبائی اسمبلی نے ہیٹ ویو سے 50 زائد شہریوں کے جاں بحق ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے محکمہ صحت کی نااہلی اور اسپتالوں میں بد انتظامی، ہیٹ ویوو کے باعث لوگوں کی ہلاکت میں اضافے کی بڑی وجہ ہے، اسکے علاوہ سرکاری سرپرستی میں شہر کی مرکزی شاہراہوں پر ہیٹ ویوو سے بچاؤ کے لئے کوئی ریلیف کیمپ یا خاطر خواہ انتظامات موجود نہیں جو کہ سندھ حکومت کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اہم خبریں سے مزید