اسلام آباد(نیوز ایجنسی) روس سے مضبوط تعلقات، روڈ میپ کیلئے 16 رکنی کمیٹی تشکیل، احسن اقبال سربراہ ہوں گے، کمیٹی میں بجلی، تجارت، پیٹرولیم، غذائی تحفظ، سیفران کے وفاقی وزرا شامل ہیں جبکہ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے پاکستان نے اعلی سطح کا وفد ماسکو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے دورہ روس کی تیاریوں اور باہمی تعاون کے روڈ میپ کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں اعلی سطح کی کمیٹی دو ہفتوں میں روڈ میپ تشکیل دے گی۔اعلی سطح کی کمیٹی میں وفاقی سیکریٹریز پاور ڈویژن، خزانہ، فوڈ سکیورٹی ، تجارت، پیٹرولیم، خارجہ، ریلوے، صنعت و پیداوار اور منصوبہ بندی بھی شامل ہوں گے۔