• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کا کیماڑی میں چھاپہ کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جیکسن پولیس نے مسان چوک کیماڑی میں چھاپہ مارکرکروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمدکرلی اورمبینہ طور پرمنشیات سپلائی نیٹ ورک کے اہم ڈیلر محمد خان عرف مدا خان کوگرفتار کرلیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 55 کلو سے زائد اعلی کوالٹی چرس ضبط کرلی جس کی مالیت کروڈوں روپوں میں میں بنتی ہے۔ دوران کاروائی صدام حسین اور زاہد نامی دو ملزمان موقع سےفرارہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ملزمان منشیات رکشہ میں سپلائی کرنے کی غرض سے لے کر جارہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید