• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 تا 10 محرم سندھ میں کہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ‘صوبائی وزراء

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 8 سے 10 محرم کے دوران صوبہ سندھ میں کہیں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی ‘ وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے محرم الحرام کے دنوں میں بجلی سے متعلق مسائل کے حوالے سے علماء کرام کے ساتھ اجلاس کے موقع پر کہا ہے کہ حیسکو ،سیپکو اور کے الیکٹرک یکم محرم سے 12 محرم تک مغرب تا صبح فجر تک مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر بجلی کی مسلسل ترسیل کو یقینی بنائیں گے ‘ اس سلسلے میں حیسکو سیپکواور کے الیکٹرک کو خصوصی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔صوبائی وزراء نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ پیک آورز میں کمی کر کے اور رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے تاکہ سکھ اور چین کی نیند سو سکیں ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 10،9،8محرم الحرام کے دن مکمل لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے حیسکو، سیپکو اور کے الیکٹرک نے بھی اس سلسلے میں مکمل تعاون کے یقین دہانی کرائی ہے۔
اہم خبریں سے مزید