• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کیس ،نامزد صوبائی وزیر خلیق الرحمان اور ایم پی اے ادریس خٹک کا کیس نمٹا دیا گیا

پشاور (نیوز رپورٹر )سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ خیبر پختونخوا صلاح الدین نے کرپشن کے مقدمےمیں نامزد صوبائی وزیر خلیق الرحمان اور ایم پی اے ادریس خٹک کی عبوری ضمانت کی درخواست اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کیس واپس لینے پر نمٹا دیا ۔ گزشتہ روز عدالت نے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کیس واپس لینے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ اور اینٹی کرپشن وکیل عدالت میں پیش ہوئے ۔ اینٹی کرپشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزاروں کے نام ہم خانہ 2 میں شامل کئے گۓہیں اور گرفتاری کی اب ضرورت نہیں ہے لہذا عدالت کیس واپس لینے کی درخواست منظور کرلیں ۔ عدالت نے اینٹی کرپشن کی کیس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی ۔
پشاور سے مزید