• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوتھیہ آتشزدگی کے متاثرین کی آبادی کاری و نقصانات کا ازالہ کیا جائیگا، کمشنر پشاور

پشاور(لیڈی رپورٹر) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے نوتھیہ میں آتشزدگی کے متاثرین کو یقین دلایا کہ ان کی دوبارہ آباد کاری اور نقصانات کے ازالے کیلئے وہ ذاتی طور پر کوششیں جاری رکھیں گے اور ان کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہیں گئے انہوں نے کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں براہ راست ان سے رابطہ کی ہدایات بھی جاری کیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر انصاف کے صدر شاہد خان کی سربراہی میں نوتھیہ میں آتشزدگی سے متاثرہ دکانداروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں متاثرہ تاجروں نے سانحہ کے دوران آگ پر قابو پانے اور دیگر بروقت امدادی کارروائیوں پر کمشنر پشاور ڈویژن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ چھٹی کے باوجود ان کی براہ راست نگرانی کی بدولت ریسکیو 1122،ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں نے بروقت کارروائی کی اور رات گئے تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں جس کی بدولت متاثرین کو ریلیف ملا جس کے لیے وہ ان کے اور صوبائی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
پشاور سے مزید