• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہاڑی پورہ میں 3 دودھ کی دکانیں سیل‘ متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کردیئے گئے

پشاور (لیڈی رپوٹر) محکمہ خوراک نے مہنگے داموں دودھ کی فروخت پر 17 شیر فروشوں کو جیل بھیج دیا جبکہ تین دکانیں سیل کردیں اور متعدد شیر فروشوں کو وارننگ نوٹسز جاری کردیئے گئے۔ محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام اور کمشنر پشاور کی ہدایت پر راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ اور کمال احمد نے پہاڑی پورہ اور شہر کے دیگر علاقوں میں دودھ کی دکانوں پر نرخوں بارے آگاہی حاصل کی۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے اور دودھ فی کلو 230 روپے سے 240 روپے فی کلو فروخت کرنے پر 17 شیر فروشوں کو جیل بھیج دیا جبکہ پہاڑی پورہ کے مختلف علاقوں میں تین دکانوں کو سیل کردیا۔ محکمہ خوراک کے حکام نے دودھ فروشوں کو ہدایت کی کہ وہ فی کلو دودھ 180 جبکہ دہی 190 روپے فی کلو سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
پشاور سے مزید