• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمانوں کا 25فیصد ٹریفک پولیس کی ویلفیئر کےلئے مختص کرنے کا فیصلہ

پشاور(نامہ نگار)خیبرپختونخواحکومت نے ٹریفک جرمانوں سے حاصل ہونےوالی آمدنی کا 25فیصد ٹریفک پولیس کی تعلیم و تربیت اور ویلفئر کےلئے مختص کرنے کا فیصلہ کیاہے، اس سلسلے میں صوبائی کابینہ نے ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے جسے اب صوبائی اسمبلی میں پیش کیاجائےگا، مذکورہ ترمیمی بل صوبائی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں پیش کیاگیاتھا جس کے مطابق ٹریفک جرمانوں نے وصول ہونے والی آمدنی سے پندرہ فیصد رقم ٹریفک پولیس اہکاروں کی تعلیم و تربیت جبکہ دس فیصد ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ویلفیر فنڈز کےلئے مختص کیاجائےگا،کابینہ کے بل کی منطوری دے دی ہے جس کے بعداسے اب صوبائی اسمبلی میں پیش کیاجائےگا جہاں سے منظوری کےبعد اس پر عمل درآمد کیاجائےگا۔
پشاور سے مزید