پشاور(نیوز رپورٹر) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ڈسٹرکٹ کورٹس خیبرکا دورہ کیا جہاںانہوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، جوڈیشل افسران اور سینئر وکلاءسے ملاقات کی دورے کے دوران چیف جسٹس نے جوڈیشل افسران کے اجلاس کی صدارت بھی کی اوران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ انصاف کی فراہمی سمیت انہیں درپیش دیگرمسائل سنیں چیف جسٹس نے جوڈیشل افسران کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے ضلعی عدالتوں کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا جبکہ سائلین اوروکلاءکے ساتھ بھی ملاقات کرکے ان سے بات چیت کی بعدازاں چیف جسٹس نے خیبرجیل کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے قیدیوں کے مسائل سنیں اور متعلقہ حکام کو قیدیوں کے مسائل خصوصا جیل کو لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دینے کے احکامات جاری کیے انہوںنے ضلعی انتظامیہ خیبرکو جیل سے ملحقہ عمارت جیل انتظامیہ کے حوالے کرنے کی بھی ہدایات دیں تاکہ خیبرجیل میں مزید توسیع دی جاسکے۔