• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدھارتھ ملہوترا کی فین پیچز سے شہری کو 50 لاکھ کی دھوکا دہی پر لب کشائی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا نے سوشل میڈیا فین پیچز پر 50 لاکھ کی دھوکا دہی کے الزام پر لب کشائی کردی۔ 

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک صارف نے تحریر کیا تھا کہ سدھارتھ ملہوترا کے فین پیچ نے 50 لاکھ کا چونا لگادیا تھا۔ 

تاہم اپنے بیان میں سدھارتھ کا کہنا تھا کہ میں اس بات کی یقین دہانی کروانا چاہتا ہوں کہ میں نہ ہی میرے اہلِ خانہ یا ٹیم جعل سازی کے کسی بھی معاملے کی حمایت کرتے ہیں۔ 

انہوں نے زور دیا کہ تمام لوگ مجھ سے منسوب معاملات دیکھتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔ اگر آپ کو کوئی بھی مشتبہ درخواست موصول ہو تو اس سے متعلقہ حکام کو آگاہ کریں اور جعلی معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ میرے مداح ہمیشہ میری سب سے بڑی طاقت رہے ہیں اور انکا بھروسہ اور حفاظت میری اولین ترجیح ہے۔ 

سدھارتھ نے متنبہ کیا کہ مجھ سے، میرے اہلِ خانہ اور میرا بڑا مداح ہونے کا دعویٰ کرنے والوں سے محتاط رہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید