• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’خدا کی بستی‘ ہٹ ہونے پر شہرت نے دماغ خراب کر دیا تھا: بہروز سبزواری کا انکشاف

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

پاکستانی معروف سینئر اداکار بہروز سبزوار نے پہلی بار اپنے اسکینڈل سے متعلق گفتگو کی ہے۔

اداکار نے گزشتہ شب جیو نیوز کے کامیڈی پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں اپنی اہلیہ، سفینہ شیخ کے ہمراہ شرکت کی۔

اس دوران شو کے میزبان تابش ہاشمی نے اداکار سے سوال پوچھا کہ آپ دہائیوں سے کام کر رہے ہیں، آج تک آپ کا کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا ہے؟ اسکینڈل بنتا نہیں ہے یا آپ چھپانے میں بہت ماہر ہیں؟

اس پر سینئر اداکار بہروز سبزواری کا ہنستے ہوئے مذاق میں کہنا تھا کہ میں اسکینڈل چھپانے کا ماہر ہوں۔

بعد ازاں اداکار نے اپنی اہلیہ سفینہ کی جانب سے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 48 برس سے میرا اسکینڈل ہے اور چل رہا ہے۔

شو کے ناظرین کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں پر بھی اداکار نےدلچسپ جواب دیے۔

ایک سوال کے جواب میں بہروز سبزواری کا بتانا تھا کہ میرا ڈرامہ سیریل ’خدا کی بستی‘ بہت ہٹ ہوا تھا، اس ڈرامے سے میں بھی بہت مشہور ہو گیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈرامے کے ہٹ ہونے کے بعد مجھ میں بہت غرور آ گیا تھا، میں کسی سے سیدھے منہ بات نہیں کرتا تھا، اس پر میری والدہ نے مجھے سمجھایا تھا کہ یہ جو تم کر رہے ہو ٹھیک نہیں ہے، یہ رویہ اللہ کو پسند نہیں ہے۔


اداکار کے بتایا کہ والدہ کے سمجھانے کے بعد مجھ میں عقل آئی تھی اور اُس کے بعد آج تک شہرت میرا کچھ بگاڑ نہیں سکی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید