• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد خان ’بھول بھلیاں 3‘ میں بھی انٹری دینے کیلئے تیار

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز 

پاکستان کے ٹی وی و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل فواد خان 8 سال بعد بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے ’فلم فیئر ڈاٹ پی کے‘ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ فواد خان بالی ووڈ حسینہ وانی کپور کے ساتھ نئے پروجیکٹ میں کام کر رہے ہیں۔

فواد اور وانی کی اس نئی فلم سے متعلق تاحال مختصر معلومات سامنے آئی ہیں جس کی بڑی وجہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ہے۔

اب بالی ووڈ کی متعدد ویب سائٹس سمیت ’مدھیامم آن لائن ڈاٹ کام‘ کی جانب سے نیا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فواد خان ناصرف وانی کپور کے ہمراہ نئے پروجیکٹ میں کام کر رہے ہیں بلکہ اُن سے بالی ووڈ کی بلاک بسٹر کامیڈی و ہارر مووی ’بھول بھلیاں 3‘ کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان ’بھول بھلیاں 3‘ میں اداکار کارتیک آریان اور اداکارہ ودیا بالن کے ہمراہ ایک مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ اداکار فواد خان سے قبل بالی ووڈ فلم ’خوبصورت‘، ’اے دل ہے مشکل‘ اور ’کپور اینڈ سنز‘ میں بھی کام کر چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’بھول بھولیا 3‘ 2024ء کی دیوالی پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید