• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شویتا تیواری کی غیر حقیقت پسندانہ ٹی وی شوز پر تنقید

بھارتی اداکارہ شویتا تیواری نے غیر حقیقت پسندانہ ٹی وی شوز کو ہدف تنقید بنالیا۔

بھارتی ٹی وی کی مشہورہ اداکارہ نے کہا ہے کہ ملک میں غیر حقیقی معیارات پر مبنی ٹی وی شوز بڑھ گئے ہیں، میں ان کا حصہ بننے کو ہرگز پسند نہیں کروں گی۔

ٹی وی شو ’کسوٹی زندگی کی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ کئی ٹی شوز کا مواد حقیقی محسوس نہیں ہوتا، جیسے لوگ پتنگوں سے گر رہے ہیں، سانپ کے کاٹے سے بچ رہے ہیں وغیرہ وغیرہ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے وقت میں شوز کا مواد بہتر ہوتا تھا لیکن اب غیر حقیقی مناظر عکاس بند کیے جاتے ہیں، ڈرامے میں کروڑوں کی باتیں ہورہی ہیں جو حقیقت پر مبنی نہیں۔

شویتا تیواری نے یہ بھی کہا کہ میں نے اب تک جتنے بھی شوز کیے، ان میں سے کسی میں غیر حقیقی مناظر نہیں تھے بلکہ آج کل میں جو اسکرپٹ اور ڈائیلاگ، کپڑے دیکھ رہی ہوں، ہم یہ سب 20 سال قبل کرچکے۔

شویتا بگ باس 4 کی فاتح ہیں، وہ ریئلٹی شو نچ بلیے، جھلک دکھلاجا اور خطروں کے کھلاڑی سمیت دیگر پروگرامات کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید