• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی اہلیہ کون ہیں؟

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی اہلیہ وکٹوریہ اسٹارمر عام انتخابات کی مہم کے دوران زیادہ منظرِ عام پر نہیں آئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک موقع پر کیئر اسٹارمر سے ان کی اہلیہ کے زیادہ سامنے نہ آنے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے بتایا کہ وکٹوریہ اسٹارمر این ایچ ایس اسپتال میں ملازمت کرتی تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اب جب کیئر اسٹارمر الیکشن جیت کر وزیراعظم بن گئے ہیں تو ایسے میں وکٹوریہ اسٹارمر کا اب لوگوں کی نظروں سے بچنا مشکل ہوگا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وکٹوریہ اسٹارمر نے کارڈف یونیورسٹی سے قانون اور سوشیالوجی کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔ وہ طلبہ سیاست کا بھی حصہ رہ چکی ہیں، 1994ء میں وہ طلبہ یونین کی صدر بنی تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ان دونوں کی پہلی ملاقات 2000ء کی دہائی میں ہوئی تھی جب کیئر اسٹارمر سیاست دان نہیں بلکہ بیرسٹر تھے اور وکٹوریہ اسٹارمر اسی کیس پر کام کرنے والی وکیل تھیں۔

برطانوی وزیراعظم نے اپنی اہلیہ سے ہونے والی پہلی ملاقات کا احوال بھی بتایا ہے۔

ان کا بتانا تھا کہ میں عدالت میں ایک کیس پر کام کررہا تھا جس کی کامیابی کا انحصار اس کے دستاویزات کے درست ہونے پر منحصر تھا، میں نے ٹیم سے پوچھا کہ اصل میں یہ دستاویزات کس نے تیار کیے ہیں تو مجھے بتایا گیا کہ وکٹوریہ نامی خاتون نے جس پر میں نے کہا کہ انہیں فون ملاؤ۔

سر کیئر اسٹارمر نے بتایا کہ ان کی وکٹوریہ کی وہ پہلی گفتگو ناخوشگوار رہی تھی تاہم 2007ء میں ان دونوں کی شادی ہوگئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید