• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلمساز رمیش تورانی نے تینوں خانز کی تعریف کردی

بالی ووڈ فلمساز اور ٹپس انڈسٹریز کے شریک مالک رمیش تورانی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے تینوں خانز فلم کے منافع میں شراکت دار بنتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں رمیش تورانی نے فلم اسٹارز کی بڑھتی فیس اور دیگر اخراجات سے متعلق گفتگو کی اور سلمان خان، شاہ رخ اور عامر خان کی تعریف کی۔

انہوں نے حال ہی میں عشق وشک ریباؤنڈ تیار کی ہے، وہ اس سے قبل بہت سی مشہور فلموں کی تیاری اور ڈسٹریبوشن کےلیے جانے جاتے ہیں۔

رمیش تورانی نے کہا کہ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان اداکاروں کی فیس کے مسئلے کو حل کرنے کےلیے منافع میں شراکت دار ی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم سازی ایک کاروبار ہے، میں کسی اسٹار کو کاسٹ کروں گا تو اس کی فیس کے ساتھ دیگر اخراجات بھی میرے ذمے ہوں گے۔

فلمساز نے مزید کہا کہ میں فلم بنانے کے دوران ہر چیز مدنظر رکھ کر آگے بڑھتا ہوں، اگر مجھے فیس اور دیگر اخراجات زیادہ لگیں گے تو میں اداکار سے بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ باہمی طور پر رقم قابل عمل حد پر آجائے گی تو میں منصوبے کو آگے بڑھاؤں ورنہ روک دوں گا، کوئی بھی سوچے سمجھے بغیر فلم نہیں بناتا۔

رمیش تورانی نے کہا کہ آج کل بہت سے اسٹار اداکاری کاروباری ذہن رکھتے ہیں، وہ منافع کی تقسیم پر راضی ہوتے ہیں، سلمان، شاہ رخ اور عامر بھی ایسا ہی کرتے ہیں، یہ ایک بہترین کاروباری ماڈل ہے۔

انہوں نے اپنے بھائی کمار تورانی کے ساتھ مل کر سولجر، کیا کہنا، راز، دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ، عشق وشک، ریس، ریس ٹو، میری کرسمس اور عشق وشک ریباؤنڈ بنائیں جبکہ ان کی اگلے 2 پراجیکٹ میں ریس 4 اور سولجر 2 شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید