چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر کل کوئٹہ پہنچیں گے۔
بلاول بھٹو زردار ی کو بلوچستان کے ترقیاتی امور، امن و امان سمیت دیگر امور پر بریفننگ دی جائے گی، وہ اس موقع پر اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں سے ملاقات بھی کریں گے۔
پی پی پی بلوچستان کے سیکریٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے بتایا کہ پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کل جمعرات کو 2 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔
دورہ کوئٹہ کے موقع پر بلاول بھٹو زردار ی کو بلوچستان کے ترقیاتی امور، امن وامان سمیت دیگر امور پر بریفننگ دی جائے گی۔
دو روزہ دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری صوبائی وزراء،ارکان اسمبلی سے ملاقات اور عشائیہ میں شرکت اور پارٹی کے صوبائی، ڈویژنل، ضلعی، ونگز کے عہدیداروں سے ملاقات بھی کریں گے۔