• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ سال بطور میئر راچڈیل مصروف اور پرلطف گزر رہا ہے، کونسلر شکیل احمد

گریٹر مانچسٹر/ بولٹن( ابرار حسین) راچڈیل کے میئر کونسلر شکیل احمد نے کہا ہے کہ ان کے میئر کا سال ایک مصروف لیکن پرلطف انداز میں گزر رہا ہے ۔میری ڈائری پورے بارو کے خوشگوار واقعات کے ساتھ بھری پڑی ہے ،میں ہر اس شخص کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے میئر، کنسورٹ میں اپنے نئے رول میں خوش آمدید کہا۔ باروکے رہائشیوں، تنظیموں اور اسکولوں کے اساتذہ اور بچوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں پوری کمیونٹی کے اندر کچھ ایسے اہم واقعات دیکھنے میں آئے ہیں جس میں ہمارے بارو کی اپنی بہترین کارکردگی دکھائی گئی ہے، سب سے پہلے ہمارے علاقے میں ان تمام لوگوں کو جنہوں نے گزشتہ چند دنوں پہلے عید منائی اور مجھے امید ہے کہ آپ کا خاندان اور دوستوں کے ساتھ اچھا وقت گزرا ہو گا اور مجھے حالیہ دنوں میں کمیونٹی میں عید کے متعدد اجتماعات اور تقریبات میں شرکت کرنے پر فخر ہے مجھے ڈی،ڈے لینڈنگ کی 80ویں سالگرہ کی یادگاری تقریبات میں راچڈیل سینوٹاف پر پھولوں کی چادر چڑھانے کا بھی اعزاز حاصل ہوا۔کونسلرز اور رہائشیوں نے عکاسی کرنے اور یاد رکھنےکیلئے مکینوں میں شمولیت اختیار کی۔ میئر نے کہا ڈی، ڈے تاریخ کا سب سے بڑا سمندری حملہ تھا جو فرانس اور مغربی یورپ کی آزادی کا آغاز تھا۔ سروس ایک متحرک یادگار تھی، جس میں ہر عمر کے لوگ اکٹھے ہوے تھے، ہم انہیں یاد رکھیں گے۔ مجھے ملنرو کرکٹ کلب میں نیشنل کیئرز ویک کے موقع پر ایک تقریب میں شرکت کرنے پر بھی فخر ہے، ہمارے بارو میں تقریباً 20,000دیکھ بھال کرنے والے لوگ موجود ہیں جو اپنے پیاروں، دوستوں اور پڑوسیوں کی مدد اور دیکھ بھال کیلئے حیرت انگیز کام کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ ایک مصروف ترین ہفتہ تھا کیونکہ ہماری نگہداشت کرنے والے ہر ایک نے اپنے کام میں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کیا تاہم اس کے علاوہ ان لوگوں میں ہمارے بارو کے کچھ گمنام ہیرو بھی ہیں جنہوں نے اپنے علاقے میں دنیا بھر کے تمام ممالک کے ساتھ ہمیشہ دیرپا اور مربوط رشتے قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا جس کی جڑیں ہمارے تعاون کی اقدار میں ہیں، اس جذبے میں مجھے گھانا کے ایک وفد کا میئر کے پارلر میں خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہوئی جب وہ ہمارے شہر کے دورے پر تھا، مجھے ان سے میئر کے کردار اور اگلے سال کے اپنے منصوبوں کے بارے میں بات کرنے کا اعزاز حاصل ہوا اور ان احباب کا بھی جو تشریف لائے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا جو اپنے ملکوں کے درمیان دیرپا دوستی کو فروغ دینے کی امید رکھتے ہیں۔ سوک فرائیڈے سروس خاصی متحرک تھی، کیونکہ یہ مسجد میں منعقد ہونے والا پہلا واقعہ ہے، میں نے محسوس کیا کہ کمیونٹی کو متحد کرنے کیلئے یہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ایسا اس سے پہلے نہیں کیا گیا تھا اور یہ ایک انوکھا تجربہ تھا کیونکہ ایک نوجوان (مدرسہ کا طالب علم) ہماری کمیونٹی کے یکجا ہونے کے بارے میں نظمیں اور دعائیں پڑھ رہا تھا اور ان لوگوں کا بھی جنہوں نے شرکت کی، اس پر انہوں نے اس کا شکریہ ادا کیا۔ راچڈیل پارکنسنز کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب میں شرکت کرکے بھی خوشی ہوئی Rochdale Pensioners سمر لنچ میں خوبصورت اجتماع شامل ہے، جہاں میں نے پہلی بار بنگو کھیلا ،انہوں نے مزید کہا کہ میں نے مقامی اسکولز کا دورہ کیا ہے، ہیووڈ اسپورٹس ولیج میں سفید ربن ٹرافی کی پیشکش اور لٹل برو میں خوبصورت دوپہر کو مقبول سکیکرو مقابلے ملاحظہ کئے ۔

یورپ سے سے مزید