• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدنا عمر فاروقؓ کا دور خلافت سب سے عظیم تھا، عمر توحیدی

اولڈہم(پ ر) پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا دور خلافت انصاف و رعایا پروری میں دنیا کا سب سے درخشندہ اورعظیم دور تھا۔ان کے طرز حکومت اور جاری کردہ اصلاحات سے پوری دنیا مستفید ہوئی ۔آپؓ کی شخصیت اتنی بلند اور جامع ہے کہ ان کے بعد آج تک کوئی ان کی نظیروتمثیل پیش نہ کرسکا۔وہ اپنی اقامت گاہ اولڈہم میں آپ رضی اللہ عنہ کی حیات و خدمات کے حوالے سے منعقدہ نشست میں خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ان کا مقام و مرتبہ جانشین رسولﷺ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بعد انسانوں اور فرشتوں میں سب سے اعلٰی و ارفع ہے۔روحانی طور پر آپ کو باب نبوت سے اتنی قربت حاصل ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر بن خطابؓ ہوتا‘‘،دنیاوی لحاظ سے آپؓ کی شان یہ ہے کہ ان کے دبدبے سے روم و ایران کی عظیم الشان سلطنتیں جو اپنے عہد کی سپر طاقتیں تھیں، نیست و نابود ہوئیں جن خطوط پر آپؓ نے اپنا نظام حکومت استوار کیا اسے آج بھی دنیا کی بہت سی فلاحی ریاستوں میں اپنایا جارہا ہے،خواہ وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہوں،آپؓ کو حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے امت میں دراندازی کرنے والے تمام فتنوں کے لیے بند دروازہ قرار دیا تھا جسے ایک آتش پرست ایرانی ابو لولو مجوسی کے ذریعے یکم محرم الحرام کو شہید کرکے توڑ دیا گیا اور تب سے اب تک امت بلاؤں کے گرداب سے باہر نہیں نکل پائی۔
یورپ سے سے مزید