• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماریطانیہ میں یورپ جانے والے تارکین کی کشتی ڈوب گئی

نواکچوٹ(نیوز ڈیسک)یورپ جانے کی کوشش میں 170تارکین وطن سمندر میں ڈوب گئے جن میں سے 89کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی الٹنے کا واقعہ افریقی ملک ماریطانیہ کے جنوب مغربی شہر اینڈیاگو سے تقریباً چار کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ کوسٹ گارڈ نے پانچ سالہ بچی سمیت 9 افراد کو زندہ بچا لیا۔امدادی کاموں کے دوران اب تک 89لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ اب بھی 70 سے زائد افراد لاپتا ہیں جن کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی سینیگال اور گیمبیا کی سرحد سے روانہ ہوئی تھی جس میں 170 مسافر سوار تھے۔واضح رہے کہ افریقی اور غریب ممالک سے ہزاروں کی تعداد میں سالانہ تارکین وطن یورپ میں اچھے مستقبل اور بہتر روزگار کے لیے غیر قانونی طور پر یورپ آنے کے لیے خطرناک راستوں کا انتخاب کرتے ہیں اور ایسے واقعات میں بے موت مارے جاتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید