• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج عوام لازمی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، بیرسٹر مجید ترمبو

لندن ( نمائندہ جنگ ) آج چار جولائی انتہائی اہم ہے عوام اپنا حق رائے دہی استعمال اور اپنے حقوق کا تحفظ کریں ۔ ان خیالات کا اظہار لندن ہوسٹن فالتھم کے امیدوار برائے برٹش پارلیمنٹ برسٹر مجید ترمبو نے کیا انھوں نے کہا کہ ہماری کمیونٹی کو جہاں ہاؤسنگ کے مسائل ہیں ،وہاں اسکول میل اور بینیفٹس میں کمی اور سیاسی پناہ گزینوں کی روانڈا حوالگی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ہمیں متحد ہونا ہو گا تاکہ آنے والی نوجوان نسل کا مستقبل روشن کر سکیں، سسٹم کو تبدیل کر نے کیلئے ووٹ کی طاقت استعمال کریں۔ آج ہم نے اپنے حق کے لیے آواز بلند نہ کی یا اپنا حق رائے دہی استعمال نہ کیا تو پھر دیر ہو جائے گی ہم آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے دھکیل دیئے جائیں گے اگر مجھے ووٹ دے کر کامیاب کیا گیا تو وعدہ کرتا ہوں عوام کے مسائل کے حل کیلئے لڑتا رہوں گا اور کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔بیرسٹر ترمبو نے کہا کہ مجھے جاننے والے بخوبی جانتے ہیں کہ دنیا میں انسانی حقوق کیلئے ہمیشہ اپنی آواز بلند کی ہے اور کبھی پیچھے نہیں ہٹا ،اسی جوش اور جذبے سے انتخاب میں حصہ لیا تاکہ حق اور سچ کیلئے اپنی آواز اٹھاؤں اور عوامُ کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائوں۔
یورپ سے سے مزید