• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ میں شام مخالف مظاہروں کے بعد سیکیورٹی اداروں کا ایکشن

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

ترکیے میں شام مخالف فسادات کے دوران مظاہرے کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیے میں املاک کونقصان پہنچانے پر تقریباً 500 شامی باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حکومت نے فسادات کے بعد لوگوں پُرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایک روز قبل شام کی سرحد پر ترک فوج اور شامی باشندوں میں جھڑپ ہوئی تھی جس میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیے میں اس وقت تیس لاکھ سے زائد شامی پناہ گزین موجود ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترک حکام نے وسطی شہر قیصری میں 7 سالہ شامی بچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں ایک شامی شخص کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد فسادات پھوٹ پڑے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید