• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسکرین گریب
اسکرین گریب

بھارت میں سکھوں کے خلاف متنازع بیان دینے پر شیو سینا کے ایک رہنما پر تلواروں سے حملہ کیا گیا، جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست پنجاب کے شیو سینا کے لیڈر سندیپ تھاپر پر جمعے کے روز لدھیانہ میں رش والی جگہ پر حملہ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سندیپ تھاپر پولیس اہلکاروں کے ساتھ جا رہے تھے کہ راستے میں دو افراد انہیں روکتے ہیں اور بات چیت کرتے ہیں، اس دوران شیو سینا کے لیڈر ان کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہیں لیکن ان میں سے ایک شخص ان پر تلوار سے حملہ کرنا شروع کر دیتا ہے، شیو سینا کے لیڈر کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سندیپ تھاپر ایک تقریب سے واپس آ رہے تھے تو ان پر حملہ کیا گیا، سکھ ان کے متنازع بیانات سے ناراض تھے۔

لدھیانہ کے ڈپٹی پولیس کمشنر جسکرن سنگھ نے کہا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور 3 ملزمان کی شناخت ہو گئی ہے، ان میں سے دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید