• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی انتخابات میں کم عمر ترین نوجوان نے سینئر امیدوار کو ہرا دیا

سیم کارلنگ----تصویر بشکریہ ڈیوڈ روز
سیم کارلنگ----تصویر بشکریہ ڈیوڈ روز

اس مرتبہ برطانوی انتخابات میں کم عمر نوجوان نے سینئر امیدوار کو ہرا دیا۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق سیم کارلنگ کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے جنہوں نے کنزرویٹو جماعت کے سینئر امیدوار شیلیش وارا کو نارتھ ویسٹ کیمبرج شائر سیٹ سے 39 ووٹوں کے مارجن سے شکست دی۔

شیلیش وارا کے پاس یہ سیٹ تقریباً 20 سالوں سے تھی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سیم کارلنگ نے شیلیش وارا کے خلاف اپنی جیت کو سیاسی زلزلہ قرار دیا ہے۔

سیم کارلنگ نے کہا ہے کہ اس الیکشن میں پورے علاقے کے مکینوں نے ہمارا تبدیلی کا پیغام سنا، ایگزٹ پول نے اشارہ دیا کہ میں ہار جاؤں گا لیکن ہمارے اپنے ڈیٹا کو دیکھ کر ہم نے سوچا کہ میں اب بھی جیت سکتا ہوں۔

دوسری جانب الیکشن ہارنے والے شیلیش وارا نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کنزرویٹیو جماعت سے متحد ہونے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں تقریباً 20 سال تک علاقے کی خدمت کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید