پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو فی الفور غیرقانونی قید سے رہا کیا جائے۔
انکا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ کے مطالبات کی روشنی میں ہرجانہ ادا کیا جائے۔ رپورٹ میں حراست کو مکمل طور پر سیاسی قرار دیا گیا ہے۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ سائفر اور توشہ خانہ کیس میں بغیر کسی قانونی جواز کے بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف قائم تمام 203 مقدمات جھوٹے اور بےبنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس کے 97 فیصد سے زائد اراکین دھاندلی کے خلاف قرارداد منظور کر چکے ہیں۔