ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا چیمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کو چھ وکٹ سے ہرادیا۔ میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔
برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ چیمپئنز نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 160 رنز بنائے۔ این بیل 45 اور براؤن 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا چیمپئنز کے بریٹ لی نے تین، ڈینئیل کرسچن اور لافن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں آسٹریلیا چیمپئنز نے ہدف چھ اوورز قبل ہی حاصل کرلیا۔ ایرون فنچ 56 اور شان مارش 42 رنز بناکر نمایاں رہے۔