وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ، حالی روڈ کے علاقے میں ٹرام چلانے کا اعلان کردیا۔
لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مریم نواز نے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی لسٹ طلب کرلی۔
اجلاس میں پنجاب ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے ایم ایم عالم روڈ کی ری ماڈلنگ اور بیوٹیفکیشن کی منظوری بھی دی، مینارِ پاکستان اور چائنا اسکیم کے اسپورٹس کمپلیکسز کی جلد تکمیل کی ہدایت بھی کردی۔