• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ گنڈاپور کی امریکی حکام سے ملاقات، سائفر کی تحقیقات کا مطالبہ

پشاور(ایجنسیاں)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر اور امریکا پاکستان پبلک افیئرز کمیٹی ارکان کے ساتھ ملاقات میں سائفر کیس کا معاملہ اٹھاتے ہوئے امریکی کانگریس کی سطح پر اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ سائفر کے معاملے سے پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ایک کنفیوژن پیدا ہوئی ہے اور اس کنفیوڑن کو دور کرنے کے لئے اصل حقائق کو سامنے لانے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گنڈاپور سے نیو یارک اسٹیٹ اسمبلی اورامریکا پاکستان پبلک افیئرز کمیٹی ممبران پر مشتمل ایک وفد نے نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فل روماس کی قیادت میں اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں خیبر پختونخوا اور نیویارک اسٹیٹ کے درمیان اسٹیٹ ٹو اسٹیٹ تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں حکومتوں کے درمیان مختلف سماجی شعبوں میں باہمی تعاون اور اشتراک کار کے ممکنہ مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے صحت، تعلیم، تجارت، ہیومین ریسورس سمیت دیگر شعبوں میں خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ باہمی تعاون اور اشتراک کار پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے ان شعبوں میں تعاون کے لئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے پر بھی اصولی اتفاق کیا۔

اہم خبریں سے مزید