• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسز لگانا کسی سیاسی حکومت کیلئے آسان نہیں ہوتا، علی پرویز ملک

وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ٹیکسز لگانا کسی سیاسی حکومت کےلیے آسان نہیں ہوتا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں علی پرویز ملک نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے اور دودھ پر ٹیکس لگانا کسی بھی حکومت کےلیے بہت مشکل فیصلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسز لگانا کسی بھی سیاسی حکومت کے لئے آسان نہیں ہوتا، ہمیں تکالیف کا احساس ہے۔

علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ جیسے ہی گنجائش نکلے گی عوام کو ریلیف دیں گے، 43 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان سسٹم میں آرہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید