• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے


صدر مملکت آصف علی زرداری اہم دورے پر کل لاہور پہنچیں گے۔ صدر مملکت کا لاہور میں 3 دن کا قیام متوقع ہے۔

ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق صدر آصف علی زرداری پروفیسر وارث میر کی برسی پر منعقدہ سیمینار میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اپنے دورہ لاہور کے دوران آصف علی زرداری پنجاب اسمبلی میں پی پی کی پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی کے شریک چیئرمین اس دوران پارٹی کے صوبائی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور پارٹی کی تنظیم نو کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت دورہ لاہور کے دوران گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے بھی ملیں گے۔ 

قومی خبریں سے مزید