پشاور میں رکشے میں سوار فیملی پر تیزاب گردی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
آب درہ روڈ پشاور میں کیے گئے تیزاب گردی کے حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
پولیس نے 2 ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمہ تھانہ ٹاؤن میں درج کرلیا ہے۔
ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان نے 2 خواتین سمیت 4 افراد پر تیزاب پھینکا تھا۔
ملزمان متاثرہ خاتون کے سابق شوہر کے ساتھی ہیں، متاثرہ خاتون کے سابق شوہر کا تعلق افغانستان سے ہے۔