• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر اور بادشاہ کا نام پھر ایک ساتھ، آخر معاملہ کیا ہے؟

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

پاکستانی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار اور ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ کی دوستی کے چرچے پھر ہونے لگے۔

اس بار بھارتی گلوکار بادشاہ نے ثابت کیا ہے کہ ہانیہ عامر صرف ان کی اچھی دوست ہی نہیں ہیں بلکہ وہ ان کے بہت بڑے مداح بھی ہیں۔

حال ہی بادشاہ نے میں بی بی سی ایشیا کے لیے ریکارڈ کروائے گئے پوڈکاسٹ میں شرکت کی ، جہاں انہوں نے ایک منٹ کے دورانیے میں پاکستانی اداکارہ سے متعلق پوچھے گئے سوالوں کے درست جوابات دیئے۔






انٹرویو کے دوران پروگرام کے میزبان نے یہ جاننے کے لیے بھارتی گلوکار سے ہانیہ عامر کے مختلف پروجیکٹس کے حوالے سے سوالات کئے کہ وہ انہیں کتنی اچھی طرح جانتے ہیں۔

صرف سٹھ سیکنڈز میں10 سوالوں میں سے 9 کے درست جوابات دے کر ثابت کردیا کہ وہ ان کے اچھے دوست ہی نہیں ان کے بہت بڑے مداح بھی ہیں اور کا کام بھی شوق سے دیکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار بادشاہ کی دوستی کے خوب چرچے سوشل میڈیا پر خوب ہو رہے ہیں۔

پھر چاہے دبئی میں سیر سپاٹے کی تصاویر ہوں یا پھر بادشاہ کا ہانیہ کے لیے خاص کنسرٹ منعقد کرنا یا پھر اداکارہ کو ذہنی تناؤ سے ریسکیو کرنے کی خاطر چندیگڑھ سے دبئی پہنچنا، ہر موقع مداحوں کی توجہ حاصل کرلیتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید