خیبر پختونخوا میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 640 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 297 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 510 دستی بم، 217 مارٹر شیل، 34 آئی ای ڈی بم، 11 ہزار 497 ایس ایم جی برآمد ہوئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق رواں سال کے دوران صوبے کے 13 اضلاع میں شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔ جنوری میں 41، فروری میں 55، مارچ میں 52، اپریل اور مئی میں 55، 55 جبکہ جون میں 39 دہشت گرد مارے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں سب سے زیادہ 112، ڈیرہ اسماعیل خان میں 46، ٹانک میں 32، لکی مروت میں 30، خیبر میں 24، جنوبی وزیرستان میں 18، باجوڑ میں 10، پشاور، بنوں میں 7،7، ضلع کرم، کوہاٹ اور سوات میں 3، 3 جبکہ مردان میں 2 شدت پسند مارے گئے۔