• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی سفارتخانے کی کرم ایجنسی میں دہشتگردی کی شدید مذمت

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

روسی سفارت خانے نے کرم ایجنسی میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔

روسی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ کُرم میں شہریوں پر حملے کی خبر ہمارے لیے انتہائی افسوس کا باعث ہے، ہم کُرم میں سفاکانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

روسی سفارت خانے کے ترجمان نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

روسی سفارت خانے کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلح افراد کی فائرنگ سے 8 خواتین اور 3 بچوں سمیت 40 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن میں پاراچنار پریس کلب کے جنرل سیکریٹری صحافی جنان حسین بھی شامل ہیں۔

جمعرات کی صبح ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سے پشاور اور پشاور سے پاراچنار کے لیے 200 گاڑیوں پر مشتمل کانوائے روانہ ہوا تھا لیکن لوئر کرم کے علاقے مندوری اور اوچت میں مسافر گاڑیوں کے پہنچتے ہی مسلح افراد نے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید