بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف قائم توشہ خانہ کیس ٹو میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔
ایف آئی اے کی جانب سے بشریٰ بی بی کی مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے آرڈر میں لکھا کہ بشریٰ بی بی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کریں گی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں۔
ایف آئی اے کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کرے۔
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے منظور کی تھی۔
بشریٰ بی بی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے بعد جیل سے رہا ہوئی تھیں۔
190ملین پاؤنڈکیس میں آج احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔