• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے حکومت کے سامنے 3 مطالبات رکھے ہیں: بابر اعوان

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان — فائل فوٹو
پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان — فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت کے سامنے 3 مطالبات رکھے ہیں، 26 ویں آئینی ترمیم، مینڈیٹ چوری کے خلاف اور بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

بابر اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کا احتجاج فائنل احتجاج ہے اور آئین کے مطابق ہر شہری کا حق ہے کہ وہ اپنے مطالبات لے کر سڑک پر آئے، ہر پارٹی شاہراہ دستور پر احتجاجی ریلی کرتی رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سرکاری ملازم کہتے ہیں کہ اسلام آباد میں کسی کو داخل نہیں ہونے دیں گے، میں سرکاری ملازمین کو مشورہ دیتا ہوں کہ اپنی نوکری کرو، ڈکیتیاں ہو رہی ہیں اور دیگر جرائم ہو رہے ہیں لیکن وہاں ان کی توجہ نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں اور تنظیموں کو کہنا چاہتا ہوں کہ حقوق کے لیے سرینڈر نہیں کریں گے، اس وقت پاکستان میں لاء اینڈ آرڈر اس حکومت کے قابو میں نہیں رہا۔

اُنہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کسی سے ڈیل نہیں کریں گے، نہ باہر جائیں گے۔

بابر اعوان نے یہ بھی کہا کہ ہم عوام کے ووٹ کے ذریعے یہ جنگ جیت چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید