• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک سنگین حالات میں، نئے سیاسی پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے، عشرت العباد کا سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کیلئے تیار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے ملک کی حالیہ صورتحال دیکھتے ہوئے سیاست میں ایک بار پھر متحرک ہونے کیلئے تیار ہیں۔

منڈی بہاءالدین میں تقریب سے وڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے عشرت العباد نے کہا کہ ملک سنگین حالات میں نئے سیاسی پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ بہت سے دوست سیاستدانوں سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں، جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ 

سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خدمت کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاکر دوبارہ سیاست میں آنے کا ارادہ کیا ہے۔

عشرت العباد نے مزید کہا کہ منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد طویل عرصے سے ایم کیو ایم سے لاتعلقی اختیار کر چکے ہیں۔

ڈاکٹر عشرت العباد سے حال ہی میں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے ملاقاتیں کی تھیں، وہ 16 سال سندھ کے گورنر رہ چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید