محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے سی سی پی او پشاور نے کہا ہے کہ ماہ محرم کے دوران شہریوں کے لیے شناختی کارڈ اپنے ساتھ رکھنا لازم ہے۔
سی سی پی او قاسم علی خان کے مطابق محرم کے دوران فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 13 پلاٹونز تعینات ہوں گے جبکہ 14 ہزار پولیس افسران اور اہلکار محرم کی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔
پشاور پولیس چیف کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں کی نگرانی کی جائے گی۔
انھوں نے کہا شہر میں افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
سی سی پی او قاسم علی خان نے کہا ماتمی جلوس کے راستوں میں تعمیراتی کاموں پر پابندی لگائی گئی ہے۔