ہیڈ کوچ قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے کا امکان ہے۔
جیسن گلیسپی نے بتایا کہ بچے کی ولادت کی وجہ سے شاہین آفریدی بنگلادیش کے ٹیسٹ میچ مس کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہین بچے کی پیدائش تک اہلیہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو انہیں آرام دے سکتے ہیں۔
ہیڈ کوچ ٹیسٹ ٹیم نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی شان مسعود کریں گے۔ بابر اعظم سے لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔