سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں 217 دہشتگردوں کو عدالتوں سے سزائیں ہوئیں، معاشی ترقی کےلیے ملک سے اسمگلنگ کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں رواں برس 22 ہزار 714 انٹیلجنس بیسڈ آپریشنز ہوئے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاک فوج سرحدوں پر اسمگلنگ کی روک تھام سے پیچھے نہیں ہٹے گی، پاک فوج کے خلاف بھتا خور، اسمگلر، ٹیکس چور منظم پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔
اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے کئی برس پہلے حکومت کو لینڈ پورٹ اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز دی، لینڈ پورٹ اتھارٹی نہیں بنائی گئی جس سے اسمگلنگ کو روکنے میں مشکلات درپیش ہیں۔