• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے یہاں بیٹی نہیں بیٹا پیدا ہوا ہے، تاحال دعاؤں کی ضرورت ہے: یوٹیوبر لاریب خالد

کولاج بشکریہ انسٹاگرام
کولاج بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستان انٹرنیٹ دنیا کی معروف جوڑی یوٹیوبر و کانٹینٹ کرئیٹر زرناب فاطمہ اور لاریب خالد کے یہاں قبل از وقت بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

زرناب اور لاریب والدین بن گئے ہیں مگر اِن کے ہاں آنے والے ننھے مہمان کی طبی صورتحال تاحال خطرے سے دو چار ہے۔

یاد رہے کہ طب کے شعبے سے وابستہ کانٹینٹ کرئیٹر زرناب فاطمہ اپنے یہاں بچے کی پیدائش کے بعد اسپتال سے گھر منتقل ہو چکی ہیں جبکہ اُن کا نوزائیدہ بچہ تاحال اسپتال میں ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایسے میں محمد لاریب خالد نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کو بتایا ہے کہ اُن کے یہاں بیٹی نہیں بلکہ بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، انٹرنیٹ پر بیٹی کی پیدائش سے متعلق تمام معلومات غلط ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یوٹیوبر محمد لاریب خالد نے گزشتہ شب اپنے یوٹیوب چینل پر نیا وی لاگ بھی شیئر کیا ہے جس میں اُنہوں نے اس موضوع پر تفصیل سے بات کی ہے۔


لاریب خالد نے اپنے نئے وی لاگ میں بتایا ہے کہ ہم معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال گئے تھے جہاں بچے کی دل کی دھڑکن کم ہونے پر آپریشن کا آپشن استعمال کرنا پڑا۔

لاریب خالد کے مطابق جوڑی کا بچہ تاحال خطرے میں ہے، بچے کے پھیپرے اور دل صحیح سے کام نہیں کر پا رہا۔

یوٹیوبر نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید