سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا، سپریم کورٹ کا مختصر فیصلہ 17 صفحات پر مشتمل ہے۔
فیصلے میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس امین الدین، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس نعیم اختر افغان کے اختلافی نوٹ بھی شامل ہیں، فیصلے میں تحریک انصاف کے قرار دیے گئے 39 ارکان اسمبلی کی فہرست بھی شامل ہیں۔
مختصر تحریری فیصلے میں امجد علی خان، سلیم رحمان، سہیل سلطان، بشیر خان، جنید اکبر، اسد قیصر، شہرام ترکئی، انور تاج، فضل محمد خان ،ارباب عامر ایوب، شاندانہ گلزار، اسامہ میلہ، شفقت اعوان، علی افضل ساہی، خرم شہزاد ورک، لطیف کھوسہ، رائے حسن نواز کو تحریک انصاف کے ارکان قرار دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے عامر ڈوگر، زین قریشی، رانا فراز نون، صابر قریشی، اویس حیدر جھکڑ، زرتاج گل کو بھی تحریک انصاف کے ارکان قرار دیا ہے۔
تحریری فیصلے میں علی محمد خان، شہریار آفریدی، انیقہ مہدی، احسان اللّٰہ ورک، بلال اعجاز، عمیر خان نیازی اور ثناء اللّٰہ خان مستی خیل کو آزاد ارکان قرار دیا گیا ہے۔