پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے افسوس ہوا، عدالت کے اس فیصلے سے پسند نا پسند کی خوشبو آ رہی ہے۔
ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سیاسی جماعت کے سربراہ نے دوسرے ملک میں اپنے لئے لابنگ کرنے والےکیوں رکھے؟
انھوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری پر اسرائیل نے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بات کی، انسانی حقوق کی پامالی کی بات اسرائیل کر رہا ہے۔
رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جو کیسز ہیں ان پر فیصلہ میرٹ پر ہونا چاہیے۔
شرجیل میمن کے مطابق فیصلہ مخالفت میں ہو تو سوشل میڈیا پر معزز جج صاحبان کے خلاف بدتمیزی کا طوفان کھڑا ہو جاتا۔