وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سپریم کورٹ کے فیصلے آئینی کے بجائے سیاسی فیصلہ قرار دیا ہے۔
خواجہ محمد آصف نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ آج کے فیصلے میں آئین اور انصاف کے تقاضوں کی جگہ سیاسی تقاضوں کو اہمیت دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ آج اعلیٰ ترین عدلیہ نے آئینی کے بجائے سیاسی فیصلہ دیا، جو سائل ہی نہیں تھا، جس نے ریلیف مانگا ہی نہیں، اسےریلیف دے دیا۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عدالت عظمیٰ نے آج کے فیصلے کے ذریعے آئین و قانون کی تشریح کرنے کے بجائے آئین سازی کا فرض سنبھال لیا۔ انصاف کےلیے عدل کی جنگ لڑیں تو ہم آپ کے معترف ہوں گے، سلام پیش کریں گے۔